• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محکموں میں مرحومین کے کوٹے پرمزید 273ملازمتوں کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پرمزید 273 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی،رواں سال اب تک مرحومیں کے کوٹے پر مختلف محکموں میں 3038 ملازمتوں کی منظوری دی جا چکی ہے، تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے 81، محکمہ پولیس میں 9، محکمہ صحت 10، بورڈ آف ریونیو میں 13 حکمہ زراعت میں 19، اوقاف میں 3، آبپاشی 52، بلدیات 20، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 11محکمہ پاپولیشن میں 13، لائیو اسٹاک میں 13، کالج ایجوکیشن 3، ثقافت 2، ورکس اینڈ سروسز 13 ملازمتوں کی منظوری دی گئی،اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے بتایا کے مرحومین کوٹہ پر منظور بھرتیاں ڈسٹرک ریکروٹمنٹ کمیٹی میں زیر التوا ہیں،چیف سیکریٹری نے ایڈیشنل سیکریٹری سروسز سعید احمد شیخ کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی میں زیر التوا کیسز کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے اور بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔

تازہ ترین