• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان عوام کے مسائل حل کئے بغیر نہیں بن سکتا، علامہ باقر زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت معاشی عدم توازن اور شدید بحران سے دوچار ہے ، نو جوانوں میں بے روز گاری کے سبب ذہنی تناوُ اور مایوسی پھیل رہی ہے جس کے سبب جرائم کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔مہنگائی کے باعث عام افراد کی قوت خرید شدید متاثر ہو ئی ہے جبکہ اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کو ئی اقدامات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عوام کے مسائل حل کئے بغیر نہیں بن سکتا ،اس وقت ملک بھر میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کچھ بوجھ خود بھی اٹھائے نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت عوام کو معیشت میں شریک کار بنائے تاکہ ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔

تازہ ترین