• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت 2افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مبینہ ٹاون کے علاقے گلشن اقبال بیکری کے برابرمیں واقع ڈیلیکس اپارٹمنٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکووں نےڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا ، جسے تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 45سالہ عمرولدزاہدجان کے نام سے ہوئی ہے ،سعید آباد تھانے کی حدود گلشن بہار سیکٹر 14سی میں مسلح ملزمان نےپکوان کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 48سالہ سکندر ولد شمیم اختر کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین