کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سعید آباد تھانے کی حدود یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد عمیر بلوچ ولد اللہ داد کے نام سے ہوئی، متوفی بلوچستان کے علاقے پنجگور کا رہائشی اور حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔