• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکتیں،اہلکاروں کی اسپیشل ٹریننگ کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) غیرتربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات ،شہر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکتوںپر سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،اور ڈی آئی جی ٹریننگ ناصر آفتاب کو اہلکاروں کی اسپیشل ٹریننگ کرانے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کے احکامات کے بعد اہلکاروں کو اسکول آپ ٹیکٹیس میں ٹریننگ کرائی جائے گی،اس سلسلے میں میجر ریٹائرڈ سلیم پولیس اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرائیں گے،اسپیشل ٹریننگ کے دوران کواہلکاروں طاقت اور اسلحے کا درست استعمال سکھایا جائے گا،ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے مطابق پہلے مرحلے میں 18سو اہلکاروں کو ٹریننگ میں رات اور دن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کا طریقہ بتایا جائے گا ، ناصر آفتاب کے مطابق اہل کاروں کو اسنیپ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران شہریوں سے اچھے برتائو کے حوالے سے بھی تربیت دی جائے گی ۔
تازہ ترین