• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی چیئر پرسن اوگرا کے بیان کی سختی سے تردید

اسلام آباد(پ ر) قومی احتساب بیورو نے روزنامہ جنگ میں چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل کے12 دسمبر2019 کو شائع ہونے والے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے افسران و اہلکاران ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرا انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں۔جہاں تک چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل کا تعلق ہے تو نیب نہ صرف ان کی مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف تعیناتی کی تحقیقات کر رہا ہے بلکہ ایل این جی کیس کی بھی تحقیقات کر رہا ہے جس میں عظمیٰ عادل چیئرمین پرسن اوگرا کا نام نامزد ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

تازہ ترین