• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں بیٹے سمیت قتل ہونے والے فصیح عثمانی کی بیوہ کی جان کو خطرہ

کراچی( اعظم علی/نمائندہ خصوصی) کلفٹن میں نوجوان بیٹے سمیت قتل ہونے والےداؤد انجینئرنگ کالج پروفیسر فصیح عثمانی کی بیوہ کی جان کو شدید خطرہ ہے ، گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد ان کے گھر میں زبردستی گھسے توڑ پھوڑکی اور پروفیسر کی بیوہ آسیہ عثمانی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں انہیں حبس بے جا میں رکھا جس کی رپورٹ کلفٹن تھانے میں درج کرادی گئی ہے ، پولیس کے مطابق ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، مگر فصیح عثمانی کی بیوہ آسیہ عثمانی نی نے جنگ کو بتایا کہ وہ اس سلسلےمیں کسی سے بات نہیں کرسکتیں وہ اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے حقائق سے پردہ اٹھائیں گی۔

تازہ ترین