• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیرون ملک سفارتخانوں میں ڈیم فنڈ کی بہت بڑی رقم پھنس گئی ہے، رکاوٹ دور کریں، سپریم کورٹ

بیرون ملک سفارتخانوں میں ڈیم فنڈ کی بہت بڑی رقم پھنس گئی ہے، سپریم کورٹ


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس میں کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں ڈیم فنڈ کی بہت بڑی رقم پھنس گئی ہے، رکاوٹ دور کریں اور سفارت خانوں سے رقم واپس لائیں، شکایات ملی ہیں کہ فنڈ جمع نہیں ہو رہا ہے، ابھی تک اس پر کارروائی نہیں کی گئی، اسٹیٹ بینک تمام شکایتوں اور رکاوٹوں کو دور کرے۔

پاکستان میں تمام بینک فنڈ کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں، بہت زیادہ فنڈ بیرون ملک سفارتخانوں میں ترسیلات زر کے مسائل کی وجہ سے لٹک گئے ہیں، تمام سفارت خانوں سے رابطہ کرکے فنڈز کو وصول کیا جائے،گورنر اسٹیٹ بینک عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔ 

جمعرات کو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔ 

دور ان سماعت سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈ کی سرمایہ کاری سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی، نیشنل بنک کی جانب سے رپورٹ وجاہت قریشی نے جمع کرائی۔

تازہ ترین