• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زبردستی ہڑتال، سیکریٹری اسلام آباد بار کا لائسنس معطل، توہین عدالت کا نوٹس

زبردستی ہڑتال، سیکریٹری اسلام آباد بار کا لائسنس معطل، توہین عدالت کا نوٹس


اسلام آباد ( جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰه‎ نے دوران سماعت وکلاءکو کمرہ عدالت سے زبردستی باہر نکالنے کے معاملے پر سیکریٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے انکا لائسنس معطل کردیا، عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کیے اور عمیر بلوچ و دیگر فریقین کو 19 دسمبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی حد تک لائسنس معطل کر دیا ہے۔ 

عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمیر بلوچ کا آئندہ سماعت تک وکالت کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں معطل رہے گا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈو کیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللّہ نیازی کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے عمیر بلوچ سمیت دیگر فریقین کو 19 دسمبر کو طلب کر لیاہے۔ 

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت پر کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالتی کاروائی کے دوان عمیر بلوچ نے وکلاء کو زبردستی باہر نکالا، عمیر بلوچ روسٹرم پر آئے تو ان کا رویہ پیشہ وارانہ نہیں تھا۔

عمیر بلوچ نے کہا ججز کو ہڑتال روکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

تازہ ترین