• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان ٹوئٹرپر دنیا کی پانچویں بااثر شخصیت بن گئے

عمران خان ٹوئٹرپر دنیا کی پانچویں بااثر شخصیت بن گئے  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق اس سال ٹوئٹر کی سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قرار پائے ہیں۔ 

امریکی صدر دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔

امریکا کے شہر نیو یارک سے کام کرنے والی نجی کمپنی بی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ سروے انہوں نے ٹوئٹر میں موجود ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس کی اشاعت کے ڈیٹا کی مدد سے جمع کیا ہے۔

شاہ سلمان کو اس سال ٹوئٹر پراوسطاً دو لاکھ31 ہزار تک ری ٹوئٹ کیا گیا جس سے ان کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین