• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ پر دھیان دیں، بھارت

کراچی (نیوز ڈیسک) شہریت کے متنازع بھارتی قانون پر تنقید کرنے والے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرے کرنا معمول بنا لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ پہلے وہ اپنے ملک میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں نہ کہ ایسے ہی بیانات جاری کرتے رہیں۔ رویش کمار نے پاکستان میں موجود توہین مذہب کے قوانین کا بھی ذکر کیا اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ انہیں اس معاملے پر زیادہ توجہ دینا چاہئے۔
تازہ ترین