• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2دن میں دوطیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2دن میں دوطیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازسے دوسرے دن بھی پرندہ ٹکراگیاجس سے طیارے کے انجن کوشدید نقصان پہنچا طیارے کو فوری طور گرائونڈ کردیاگیاہے دودن میں دوطیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے ا س کے علاوہ پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہواہے جمعرات کو اسلام آباد سے کراچی آنےوالی پرواز نمبر 301کی لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرایاجس سے طیارے کے فلیپ کو نقصان پہنچا ۔ چوبیس گھنٹوں میں جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کو سالانہ کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔
تازہ ترین