• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر رواں برس بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات نہ تھم سکے

کراچی (ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر رواں برس بھی خواتین کو ہراساںکرنے کے واقعات نہ تھم سکے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو رواںسال 7 ہزار سے زاہد شکایت موصول ہوئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق سب سے زیادہ شکایتیں خواتین کو ہراسہ کرنے کی ملیں،ایف آئی اے کے مطابق رواں سال 2136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملیں،سال 2019 میں اب تک 831انکوائریز کی گئیں جبکہ 60 کیسز پر تفتیش جاری ہے ،ایف آئی اے نے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز خواتین کو حراساں کرنے اور دوسرے نمبر پر سائبر فراڈ کے سامنے آئے۔
تازہ ترین