• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5دن کی توسیع

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5دن کی توسیع دیدی، احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے مخاطب ہوکر کہا کہ 16دسمبر تک خورشید شاہ کی گرفتاری کو 90دن ہوجائینگے، اگر 17دسمبر کو ریفرنس پیش نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پورے ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین