• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کو تشدد کرنیوالے وکلاء کے احتساب پر توجہ دینی چاہئے،تجزیہ کار

دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال دل کے اسپتال پر حملہ، کیا ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم ذمہ داروں کو سزا دلوائیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومت کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کیخلاف وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔

حکومت کو تشدد کرنے والے وکلاء کا احتساب کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ریما عمر نے کہا کہ دل کے اسپتال پر حملے کے بعد اضافی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کو لانا صحیح ردعمل نہیں ہے۔

حکومت کو تشدد کرنے والے وکلاء کا احتساب کرنے پر توجہ دینی چاہئے، پنجاب میں ہر دورِ حکومت میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو کیوں وکلاء کا احتساب نہیں کیا جاتا،بارز کی باڈیز ایسے وکلاء کا تحفظ کرتی ہیں بلکہ اس میں ملوث ہوتی ہیں۔

اکثر ان کے کہنے پر ہی وکلاء ہڑتالیں اور اس طرح کے حملے کرتے ہیں، ان معاملات میں بار کے کردار میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

اگر ایسا کوئی معاملہ عدالت جاتا ہے تو عدلیہ کے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور وکلاء کا احتساب نہیں کرنے دیتے ، اکثر حکومت اور پولیس کو بھی ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب بڑے ہیں پی آئی سی معاملہ پر سب کو بٹھا کر کچھ اصول وضع کرسکتے ہیں ۔ 

سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کیخلاف وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔

تازہ ترین