• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کی خواہشات جاننے کیلئے ریفرنڈم کا سوال اٹھادیا

نئی دہلی/سرینگر (جنگ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کے جج سوریہ کانت نے مقبوضہ کشمیرمیں منتخب اسمبلی کی عدم موجودگی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کی خواہشات جاننے کیلئے ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میںخراب موسم کی وجہ سے سرینگر ائیر پورٹ سے پروازوںکی آمد و رفت مسلسل ساتویں دن بھی معطل رہی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر سنتوش ڈوکے نے سرینگر میںمیڈیا کو بتایا کہ دھند کے باعث پروازوںکو لینڈنگ میں مشکلات کے باعث صبح کے اوقات کی تمام پروازوںکو منسوخ کر دیاگیاہے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاںشروع کی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے علی یار پورہ اورضلع پلوامہ کے علاقوں اونتی پورہ اور ڈانگر پورہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔فوجیوں نے ان علاقوں کے تمام داخلی راستے بند رکھے۔
تازہ ترین