• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفا قی حکو مت وعدوں پر عمل درآمد تیز کرے، ایم کیو ایم

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد تیز کر ے اور مسائل کے شکار سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام کو ریلیف فر اہم کر نے کیلئے ضروری قدم اٹھا ئے ۔رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلا س کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر بر اہی میں ہو ا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ،ڈپٹی کنوینر ز واراکین رابطہ کمیٹی نے شر کت کی ۔اجلا س میں ملک کی مجموعی سیا سی صورتحا ل اور تنظیمی امور پر غور، وفا قی حکو مت اور ایم کیوایم کے ما بین ہو ئی مفا ہمتی یا دداشتوںاور گزشتہ ملا قاتو ں کے حو الے سے تفصیلی تبا لہ خیال کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں وفا ق کی جا نب سے سست روی کے مظا ہرے پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے زور دیا کہ وفا قی حکو مت معاہدے پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کر ے اور اس کی رفتار بھی تیز کر ے۔ رابطہ کمیٹی نے ملکی معیشت میں بہتری نہ لا نے اور بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا اور اسے عوام پر ظلم کے مترداف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفا قی حکو مت ایسے اقداما ت کر ے جن سے گراں فر وشی کی حو صلہ شکنی ہو ۔
تازہ ترین