• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی خزانہ، بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی چھٹی ملے گی، بل منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) بچے کی پیدائش پر والدہ کے ساتھ والد کو بھی چھٹی ملے گی، سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے میٹرنٹی اورپیٹرنٹی بل کی منظوری دیدی ،کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز فاروق نائیک کی زیر صدارت ہوا ۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹیکس ریٹرن کیلئے روایتی طریقہ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ٹیکس ریٹرن کیلئے تنخواہ دار طبقے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی ۔

 آئندہ سال کاروباری طبقے کیلئے لائینگے چھوٹے کاروباری کیلئے جلد ٹیکس نظام متعارف کرائینگے،طلحہ محمود نے ایف بی آرکے نوٹسزپرسوال اٹھایا توشبرزیدی نے بتایاکہ گوشواروں میں خامیوں پرنوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین