• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میںدو درجن سے زائد وارداتیں، شہری بیش قیمت اشیاء سے ہاتھ دھوبیٹھے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں ایک رکشے،متعددموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کے علاقے سے دکان کے تالے توڑ کر 8 موبائل چوری،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے3م وبائل چوری، ایک لوٹنے، تھانہ پرس چوری، ویسٹریج کے علاقے سےموبائل چھیننے،تھانہ وارث خان کے علاقے سےاسلحہ کی نوک پر 40ہزار روپے چھیننے، بیگ چھیننے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سےموبائل لوٹنے، بیگ چھیننے،تھانہ صادق آبادکے علاقے سےموبائل اور 10ہزار روپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ کے علاقے سےموٹرسائیکل چھیننے، 22ہزارروپےلوٹنے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقے سے موبائل چھیننے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سے پرس، موبائل اور 10ہزارروپے چھیننے جبکہ تھانہ روات کے علاقے سے ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے۔دریں اثناء تھانہ مارگلہ کے علاقے سے کار ، تھانہ رمنا کے علاقے سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔گولڑہ پولیس نےپونے چودہ لاکھ روپےخیانت مجر مانہ، تھانہ شالیمار پولیس نے 22 موبا ئل اور پونے 62 لاکھ روپے خوردبرد کرنے، رمنا پولیس نے 10 لاکھ روپے خیانت مجرمانہ جبکہ کروڑوں کے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
تازہ ترین