• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو 30روز میں سپریم کورٹ کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کچہری پر حملے کے بعد سپریم کورٹ کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کیس میں وفاقی حکومت کو 30 روز میں تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کچہری میں سیکورٹی بہتر بنائیں اوراسلام آباد پولیس کے تفتیش کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر عامر علی احمد ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی عدالت پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بااثر افراد کیلئے سب کچھ ہو جاتا ہے مسائل عام آدمی کیلئےہیں ۔
تازہ ترین