• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کادورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو چیک کرتے ہوئے بارش اور سردی کے باوجودانہیں الرٹ ڈیوٹی اور فول پروف انتظامات پر شاباش دی، سی پی او نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی پلان اور سیکورٹی انتظامات کیلئے جاری ایس او پیزپرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت اور چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے ۔
تازہ ترین