• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکمرانوں نے بلوچستان میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے‘اخترلانگو

کوئٹہ(آن لائن )چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ ایری گیشن اورمحکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے سابق حکمرانوں نے بلوچستان کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے تمام محکموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے کمیٹی بے ضابطگیوں اورکرپشن پر خاموش نہیں رہے گی بلوچستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ضرورت حساب لینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے کمیٹی کے محکمہ ایری گیشن اور صحت سے متعلق اجلاس میں کیا جس میں محکمہ ایریگیشن اور صحت کے آفیسران ‘ آکاؤنٹنٹ جنرل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے اختر حسین لانگو نے کہا کہ لورالائی میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام پر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے بھی تحفظات کا اظہارکیاہے کمیٹی بھی جلد کالج کادورہ کرے گی ۔ 

تازہ ترین