• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اپنے مفادات کیلئے دنیا میں جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے،جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہےکہ امریکہ نے دنیا پر اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے کے لیے پوری دنیا اور خصوصاً مسلم ممالک میں جنگ کا تہیہ کر رکھا ہے اورمسلم ممالک کو جنگ میں گھسیٹا جا رہا ہے ، ٹرمپ کےمعاشی ،سفارتی اوراسٹریٹجک اہداف حاصل کئے جارہے ہیں اورعالم اسلام کی تمام ریاستوں کو دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا جا رہا ہے ملک اس وقت انتہائی نازک موڑ پر ہے امریکہ اور بھارت سازشوں کی جال پھیلارہے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امریکہ کو حقیقی دشمن تسلیم کر کے اس کی غنڈہ گردی اور دجالی سازشوں کوبے نقاب کریں، اس وقت امت مسلمہ کی نگاہیںاو آئی سی پر مرکوز ہیںلیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ او آئی سی اورمسلم دنیا کی قیادت مصلحتوں اور ذاتی مفادات کا شکار ہے، انہوں نے کہاکہ دنیا میں بد امنی کی بڑی وجہ سپر طاقتوں کی جارحانہ اور انتہاء پسندانہ پالیسیاں ہیں۔
تازہ ترین