• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کانفرنس میں ٹریڈ یونینز کے مابین امن اتحاد قائم کرنے پر غور

کوئٹہ (خ ن)آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محکمہ تعلقات عامہ کے کانفرنس ہال میں ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شکرخان رئیسانی کی زیرصدارت ملازمین مزدور کانفرنس ہوئی اس موقع پر بلوچستان میں ٹریڈ زیونینوں پر پابندیاں ملازمین اور مزدوروں کو درپیش مسائل کم از کم تنخواہ میں اضافہ اور دیگر اہم امور پر مختلف ٹریڈ یونینوںکے نمائندوںکے مابین امن اتحاد قائم کرنے پر غور کیا گیا کانفرنس میں ایپکا کے علی نواز شاہوانی ‘بور محمد بازئی کیسکو کے پیرمحمد کاکڑ گورنمنٹ ٹیچر زایسو سی ایشن آئینی کے یار جان بزنجو ،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے محمد بچل ابڑو،حاجی عطااللہ اچکزئی ،ایریگیشن کے عزت اللہ کاکڑ، زمان خان ‘ عبدالکریم بڑیچ بلو چستان ٹیکنیکل ڈرافٹس مین ایسوسی ایشن کے نظام الدین ایڈ ورکرز فرنٹ کے کریم یار اور عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے صباح الدین صباءنے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس 19دسمبر کو ہوگا نظامت کے فرائض آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی شمس اللہ کاکڑنے انجام دئیے ۔
تازہ ترین