• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی کاجشن،مٹھائی تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ملتان سٹی سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اورمٹھائی تقسیم کی گئی،سٹی صدرعابدہ بخاری نے ا کہا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ فریال تالپور اورسید خورشید شاہ کو بھی فی الفور رہا کیا جائے ،تقریب شمیم اختر ،گلزار رشید، سمیرا ندیم، شہناز شبیر بھی شریک تھیں،پی پی سٹی کے ترجمان ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز کی رہائشگاہ پر مٹھائی تقسیم کی گئی،جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدرخالد حنیف لودھی، اے ڈی بلوچ، شیخ غیاث الحق ،عارف شاہ، خواجہ عمران، ملک ندیم اختر، فرحان زیدی، خلیل راں،نعیم شہزاد بھٹی، امین ساجد، رئیس الدین قریشی، شیخ عمران خالد ٹیپو،ملک رمضان کمبوہ، شبیر قریشی، قمر ہنجرا، چوہدری شفیق و دیگر نے شرکت کی، خواجہ رضوان عالم نے کہاکہ آصف علی زرداری کو جھوٹےاورمن گھڑت مقدمات کی پاداش میں حکومت نےنیب گردی کانشانہ بنایا، رہنمائوں نے کہا ہے کہ پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹکا دلخراشواقعہ سیلیکٹڈ عمران احمد نیازی کی تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچے کے مترادف ہےاورحکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔
تازہ ترین