• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا:اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات، بزوٹا بھاری اکثریت سے کامیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی میں بزوٹا بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا ، یوٹی ایف مجلس عاملہ کی صرف2سیٹیں جیت سکا تفصیل کے مطابق سینڈیکیٹ کے الیکشن کےبعد بزوٹا(بہا الدین زکریا یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن) نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا الیکشن بھی اپنے نام کرلیا، تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ، نتائج کے مطابق ڈاکٹر عبدالستارملک 299ووٹ لیکر صدر، ڈاکٹر حامد مںظور 274ووٹ لیکر نائب صدر، ڈاکٹر خاور نوازش 244ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عارف علی 267ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ صالح ذوالفقارشاہ 252ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ کی 7نشستوں پرڈاکٹر راو عمران حبیب274ووٹ، ڈاکٹر سلطان 255ووٹ، ڈاکٹر فضا ظفر254ووٹ،انجینئر کامران شبیر254ووٹ، ڈاکٹر سجاد اقبال238ووٹ، ڈاکٹر عامر اسماعیل 237ووٹ، اورڈاکٹر روحامہ حفیظ 2336ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
تازہ ترین