• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:صوبائی سیکرٹری صحت کو ہومیو ڈاکٹر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ ہومیو ڈاکٹر قدیر مصطفی ٰ کو ہراساں و پریشان نہ کیا جائے،فاضل عدالت میں ہومیو پیتھی ڈاکٹر نے موقف اختیار کیا کہ اس کامظفرآباد میں کلینک ہے محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر ہراساں اور پریشان کر رہے ہیں اور کلینک سیل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے مالی و ذہنی نقصان ہوگا ، دریں اثناہائی کورٹ نے علی پور کی خاتون رابعہ بی بی کی رٹ درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور کو حکم دیا ہے کہ اس کے بچوں کو باپ کی تحویل سے آزاد کرا کے آج عدالت پیش کریں، پٹیشنر خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ ناچاقی پر شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور 4،5 اور 6سال کے 3بچوں کو چھین لیا ہے، دریں اثناجج احتساب عدالت ملتان نے میپکو ملتان میں 16 ویں سکیل پر تعینات ٹیسٹ انسپکٹر محمد حسین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمہ میں 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین