• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم چاہے کوئی بھی ہو، اپنے ساتھ اچھے برے اثرات ضرور لے کر آتا ہے ۔ سردی کا موسم تو شروع ہو چکا لیکن ہمارے ننھے ساتھی جو یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی سردی نہیں آئی،لہٰذا انہیں احتیاط کی ضرورت نہیں لیکن درحقیقت کسی موسم کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے، اگرابتداء میں ہی سوچ سمجھ کر کھایا پیا جائے، کپڑے موسم کے مطابق پہنے جائیں تو ہم محفوظ رہتے ہیں، احتیاط نہ کرنے کے باعث اکثر بچے ناک،گلہ خراب اور بخار ہونے کے باعث ا سکول سے چھٹیاں کرنے پر مجبور ہو جاتےہیں، ایسے میں ان کی پڑھائی کا حرج ہوتا ہے۔

بہرحال مانا کہ ابھی زیادہ سردی نہیں آئی لیکن جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو اس میں چاہے شدت نہ بھی ہو پھربھی انسانی طبیعت پر اپنا اثر ضرور چھوڑتا ہے۔ اب دیکھ لیں کہدوپہر کے وقت موسم میں ہلکی ہلکی گرمائش ہوتی ہے، جبکہ رات کو اچھی خاصی ٹھنڈ پڑ جاتی ہے، ایسے میں اکثر بچے ٹھنڈی ہوا اور سردی کی پرواہ کئے بغیر گھروں کے صحن اور گلیوں میںکھیلتے ہوئے نظرآتے ہیں اور مائیں نصیحتیں کرتی اور ڈانٹتی رہ جاتی ہیں کہ ’’بیٹا سوئیٹر شوز اورجرابیں پہن کر باہر جانا ‘‘ لیکن بچے ہیں کہ سنی ان سنی کرتے ہوئے اپنی راہ لیتے ہیں۔

پیارےبچو! ہر موسم کا اپنا مزہ ہوتا ہے لیکن ہم اس سے لطف اندوز تب ہی ہوسکتے ہیں جب احتیاط سے کام لیں لیکن اگر ہم احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیں تو موسم بھی اپنا رنگ دکھاناشروع کردیتا ہے، اس لئے توبہت سے بچے بیمار ہو جاتے ہیں۔ 

صحت اللہ تعالی کی بہترین نعمت ہے کیونکہ اگرآپ کی صحت اچھی اور آپ تندرست وتوانا ہیں تو پھر آپ کو کھیلنا کودنا، کھانا پینا پڑھنا اور دوسرے کام کرنا اچھا لگے گا اگر صحت ہی بہتر نہیں تو کسی کام میں دل نہیں لگے گا سستی چھائی رہے گی اور یوں آپ دوسرے بچوں سے ہر میدان میں پیچھے رہ جائیں گے۔ اس لئے آپ کو چاہئے کہ اپنی صحت کا خوب خوب خیال رکھیں گھر سے باہر نکلتے (خاص طور پر شام کے وقت)گرم کپڑے سوئیٹر یا جرسی پہن لیں۔ اس طرح بھی آپ کافی حد تک سردی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہمارے لئے یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالی نے ہر قسم کے موسم سے نوازا ہے، چاہے وہ گرمی ہو یاسردی ، بہار ہو یا خزاں،ہر موسم کے اپنے اچھے برے اثرات اور سوغاتیں ہیں، اسی طرح سردیوں کے موسم میں بھی سوپ اور ڈرائی فروٹ سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے اور آپ سردیوں کے موسم کو اس کی سوغاتوں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے گزاریں۔امین

تازہ ترین