• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، جسٹس مظاہر

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا کہنا ہے کہ وکلاء گلدستے لے کر پی آئی سی جائیں، ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

لاہور میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرکے مقدمات کی سماعت نہ کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔

انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی وکیل مقدمات میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔


تازہ ترین