• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آئی آئی یو آئی کے طالب علم و امیدوار رُکن اسلامی جمعیت طلبہ کی شہادت پر نمازِ جمعہ کے بعد بیت المکرم مسجد کے باہر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ اسد علی قریشی کا کہنا تھا کہ’طلبہ میں جمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تعلیم دوست سرگرمیوں سے لسانی عناصر خوف کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔مظاہرے کے اختتام پر سید طفیل الرحمن شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

تازہ ترین