• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفراز احمد پاکستان کی کراچی ٹیسٹ میں فتح کیلئے پرامید

کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، سرفراز احمد


کراچی (اسٹاف رپورٹر/ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں 10 برس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا برسوں سے انتظار تھا، کراچی ٹیسٹ جیت کر پاکستان سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تو بہت خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان سیریز جیتے گا۔وہترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے تحت کراچی کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں زندگی ٹرسٹ کے تعاون سے طالبات کے لیے کرکٹ ٹریننگ نیٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوا، قدرت کے معاملات میں کسی کو دخل نہیں، امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان یہ ٹیسٹ جیت کر اپنی عالمی رینکنگ بہتر بناسکتا ہے، موقع ملا تومیچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم بھی جاؤں گا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم تھوڑا گروم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے، اس سے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، میں خود اسکول کرکٹ کی مثال ہوں۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ تعلیم کے حصول کے ساتھ کے ساتھ جسمانی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے، آج کل نوجوان موبائل فون میں زیادہ مصروف رہتے ہیں۔

تازہ ترین