• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں تاریخ رقم، اگلے سال خواتین گالف ٹورنامنٹ ہوگا

ریاض (نیوز ایجنسیز) سعودی عرب میں آئندہ برس پہلی بار خواتین گالف ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ جدہ کے رائل گرین گالف اینڈ کنٹری کلب میں 19سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 108کھلاڑی شرکت کریں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو 55ممالک میں براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ گالف کے تین بڑے ٹائٹل جیتنے والی اسکاٹ لینڈ کی کارلی بوتھ کہتی ہیں میں چیمپئن شپ کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اس بارے میں سعودی گالف فیڈریشن کے چیئرمین یاسر الرمیان نے کہا کہ ہم مارچ میں خواتین گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ اسٹارز کو کھیلتے دیکھ کر مزید خواتین میں گالف سے دلچسپی پیدا ہوگی۔

تازہ ترین