• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ جنوبی افریقا، معین علی کی انگلش ٹیم میں واپسی

لندن (جنگ نیوز)انگلش سلیکٹرز نے دورہ جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان جو روٹ کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنی ہے۔4 نئے کھلاڑیو ں کو انٹر نیشنل کیپ ملنے کا موقع دیا گیا ہے ،جوز بٹلر، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی ٹی 20 کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ۔ معین علی اور جیسن رائے بھی دونوں اسکواڈز میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے لئے منتخب 4 نئے کھلاڑیوں میں ثاقب محمود بھی شامل ہیں۔ 3میچزکی ایک روزہ سیریز 4 فروری سے شروع ہوگی،۔ رلڈ کپ ونر کپتان اوئن مورگن کپتان ہونگے۔

تازہ ترین