• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ: کیوی بیٹنگ کے پر کترے گئے، 109پر آدھی ٹیم آؤٹ

پرتھ(ایجنسیاں) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں ایسی لڑکھڑائی ہے کہ اسے فالوآن کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،مچل اسٹارک نے ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی ہیں، 109 رنز پر 5 وکٹیں گر گئی ہیں ، روس ٹیلر 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو پرتھ میں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا 416 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مارنس لبوشین 143 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد نیل ویگنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ٹریوس ہیڈ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سائوتھی اور نیل ویگنر نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں ایک رن پر گر گئیں، ٹام لیتھم صفر اور جیت راول ایک رن پر آئوٹ ہوئے، کین ولیمسن 34 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے، 97 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک نے مسلسل دو گیندوں پر دو کھلاڑی آئوٹ کرکے نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ ہینری نکولس 7 اور نیل ویگنر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

تازہ ترین