• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈوین براوو نے یو ٹرن لیتے ہوئے انٹر نیشنل ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل رائونڈر نے ٹی20 لیگز تک اپنے آپکو محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے لئے واضح پیغام چھوڑا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ لگتا ہے انہوں نے بورڈ سے گرین سگنل ملنے پر ہی ٹی20 انٹر نیشنل سے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

تازہ ترین