• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے فائیو اسٹار سمیت بارہ بڑے ہوٹلوں کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نے ضلع جنوبی میں واقع پانچ فائیو اسٹار ہوٹلز سمیت بارہ بڑے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو ماحولیاتی نوٹسز جاری کردئیے ہیں نوٹسز میں ہوٹلوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کوڑے کرکٹ و دیگر ٹھوس فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے، تمام قسم کی تعمیر،تنصیب کے لیے ضروری ماحولیاتی منظوریوں،نکاسی آب کے بندوبست اور جنریٹرز سے نکلنے والے فضائی اخراج کے تجزیے کے بارے میں سیپا کو معلومات فراہم اور اس ضمن میں مذکورہ امور سے واقف کوئی نمائندہ مقرر کریں جو سیپا کی ٹیم کو ہوٹل/ریسٹورنٹ کی ماحولیاتی نگرانی کے وقت رہنمائی کرسکے۔

تازہ ترین