• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کی حرص آخرت برباد کر دیتی ہے،علامہ محمد الیاس قادری

کراچی (اسٹاف ر پورٹر )دعوت اسلامی کے امیر علامہ محمد الیاس عطار قادری نے فیضان مدینہ میں مذاکرے کے دوران کہا ہے کہ مال و دولت کی حرص آخرت برباد کر دیتی ہے،یادرکھیں مال دنیا اللّٰہ عزوجل کے پیش نظر کام نہیں آئے گا ،بروز قیامت مال وزر کام نہیں آئے گا اگر غفلت برتی تو پچھتاوا ہوگا،مشکلات میں مبتلالوگوں کو چاہئے کہ وہ پامسٹ سے رجوع نہ کریں ورنہ رقم بھی جائے گی اور آپ توہمات کا شکار بھی ہوجائیں گے،اس سے بہتر ہے کہ علم کے حصول پر توجہ دیں اور عاجزی اختیار کریں اس سے بلندی ملے گی۔

تازہ ترین