• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے نائب تحصیلدار بٹ خیلہ اور پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا

پشاور ،ملاکنڈ( نیوز رپوٹر ،نمائندہ جنگ ) نیب اہلکاروں نے سوات ایکسپریس میں کروڑوں کی خورد برد پر نائب تحصیلدار بٹ خیلہ اور پی ٹی آئی رہنما کو دھر لیا، نیب نے فضل ہادی اور سابق تحصیل کونسلر جمال خان کو ایکپریس وے اراضی معاوضہ میں مبینہ بے قاعدگی پر اٹھا کر پشاور پہنچا یا، لیوی اہلکار پریشان ہوگئے ، جگہ جگہ ناکہ بندی ، گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ناکے ختم کردیئے ، ادھراحتساب عدالت پشاور جج نوید احمد خان نے سوات ایکسپریس وے میں کروڑوں روپے خوردبُردکے الزام میں ملوث نائب تحصیلدار بٹ خیلہ فضل ہادی اور یونین کونسل آلہ ڈھیر کے سابق تحصیل کونسلر جمال حسین کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ، گزشتہ روز جب نیب کے تفتیشی افسر واصف خان نے ملزم فضل ہادی ساکن خار باجوڑ اور جمال حسین آلہ ڈھیر ڈھنڈ بٹ خیلہ کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے سوات ایکسپریس وے سے متاثرہ زمین مالکان کی ازالہ رقم میں کروڑوں روپے غبن کی اور تقریبا 30کے قریب زمین مالکان کو اپنے حق سے محروم رکھا متا ثررہ زمین مالکان کی شکایت پر نیب ملزمان کو گرفتار کیا۔قبل ازیں ملاکنڈ لیوی اہلکاروں کو وائرلیس کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ نامعلوم افراد نے تحصیلدار بٹ خیلہ فضل ہادی کو گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا۔

تازہ ترین