• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزموں کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے حکومتی بل کی منظوری موخر

اسلام آباد ( طاہر خلیل )ملزموں کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لا نے کے حوالے سے حکومتی بل کی منظوری بدھ تک موخر کر دی گئی ،قومی اسمبلی پہلے ہی ترمیمی بل کی منظوری دے چکی ہے ،وزارت داخلہ نے کہا کہ ترمیم سے پاکستانی مجرم واپس مل جائینگے،جمعہ کو سینیٹرشہزاد وسیم کی زیر صدارت سینٹ داخلہ ذیلی کمیٹی میں اس بل پر غور کیا گیا ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی طرف سے یہ بل منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں لایا گیا تھا، اس بل کے ذریعے مجموعہ تعزیرات پاکستان ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے ،جس کے ذریعے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث بیرون ملک مقیم کسی شخص کو وطن واپس لانے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی ، کنونیر کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ جن ممالک میں پھانسی کی سزا نہیں وہ ممالک ہمارا مجرم اسلئے پاکستان کے حوالے نہیں کرتے کہ پاکستان میں موت کی سزا مل سکتی ہے۔

تازہ ترین