• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی ، ڈاکٹرز کا پاکستان میڈیکل کونسل کے وکیل نائب صدر کو ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد (بلال عباسی) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاء کے ڈاکٹرز پر تشدداور ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعدمتعدد ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کونسل کے نائب صدر علی رضا کے وکیل ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹرز نے جنگ کو بتایا کہ وکلاء ڈاکٹرز پر تشدد کر رہے ہیں اور ڈاکٹرز کی کونسل کا نائب صدر خود ایک وکیل ہے، ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وکیل علی رضا کو پاکستان میڈیکل کونسل کی نائب صدارت سے ہٹایا جائے، دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی پاکستان میڈیکل کونسل کے نائب صدر علی رضا کے وکیل ہونے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

تازہ ترین