• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاکروب کیساتھ تکرار پر وکلاء نے اسپتال کھنڈر بنا دیا،صدر پی ایم اے

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پروگرام’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ مسعود کا کہنا تھا کہ جھگڑا وکلا اور اسپتال کے خاکروبوں کے درمیان ہوا ڈاکٹرز نے خاکروبوں کی طرف سے وکلاسے معذرت بھی کی لیکن پھر بھی انہوں نے اسپتال پر حملہ کر اسے کھنڈر بنا دیا۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد ،رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی ،نمائندہ جیونیوز ام فروا ،نمائندہ جیونیوز احمد فراز نے بھی گفتگو میں حصہ لیا ۔پروگرام میں گلوکارہ میشا علی نے اپنی خوبصورت آواز میں گیت سنائے۔سندھ پولیس میں تبادلوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت پھر آمنے سامنے آگئیں ۔ڈپٹی بیورو چیف طارق معین صدیقی نے بتایاکہ آئی جی سندھ کلیم امام بے بس نظر آتے ہیں سندھ اسمبلی سے ایکٹ پاس کیا گیا جس کے تحت ان کے اختیارات کم کردیئے گئے ۔

تازہ ترین