• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان نمائندگان کمیٹی، ٹرمپ کیخلاف 2 الزامات میں مواخذے کی منظوری

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ارکان پارلیمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے ان کیخلاف دو الزامات عائد کرنے کی مںظوری دے دی ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز نے ٹرمپ کے مواخذےکیلئے 17کے مقابلے میں23ووٹوں سے منظوری دی جس سے بظاہر ٹرمپ کے مواخذے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، ٹرمپ امریکی تاریخ میں تیسرے صدر ہوں گے جنھیں مواخذے کا سامنا ہوگا، کمیٹی کے چیئرمین جیری ناڈلر کا کہنا ہے کہ یہ کٹھن اور المناک دن ہے۔ قبل ازیں امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی شقوں پر بحث مکمل کر لی ۔ یہ بحث جمعرات کے روز روز چودہ گھنٹے تک جاری رہی۔

تازہ ترین