• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہو ر(این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج معالجے سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ نواز شریف کے وکیل نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کوجمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے مطلوبہ پلیٹ لیٹس ڈیڑھ لاکھ ہونے چاہئیں۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو خون کی شریانوں کابھی مسئلہ ہے اوردل کی ایم آرآئی بھی ہورہی ہے، مرض کی مکمل تشخیص کاعمل جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کودن میں دوبار واک کرنی چاہئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

تازہ ترین