• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ حکومت اور آئی جی تنازع میں نئے انکشافات

سندھ حکومت اور آئی جی تنازع میں نئے انکشافات 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس تنازعہ میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ڈاکٹر خادم حسین رند اور ڈاکٹر رضوان کےخلاف وزیراعلیٰ کو شکایات ارسال کی۔

آئی جی پولیس کلیم امام نے افسران کی درجہ بندی میں خادم رند کو سب سےنیچے رکھا، ایمانداری، پروفیشنلزم سے متعلق درجہ بندی بھی وزیراعلیٰ کو آئی جی نے ارسال کی تھی۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پنجاب میں تعنیات کرنے کے لیے خدمات مانگیں تھیں، ڈاکٹررضوان کو وفاق کی درخواست پر سندھ سےواپس کیا گیا۔ بعد میں دونوں افسران کی صوبہ بدری پر آئی جی سندھ ناراض ہوگئے۔

تازہ ترین