• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآ ن کی توہین روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایاجائے،نور الحق قادری

اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر) عمان اردن میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء مذہبی امور کی جنرل کونسل کےاہم اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئےوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے قرآن پاک کی توہین اور جلانے کے مذموم واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عمان اردن میں آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کے رکن ممالک کے وزراء مذہبی امور کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب، کویت، مصر، مراکش، انڈونیشیا، گمبیا، اردن فلسطین اور دیگر ممالک کے وزراء اور نمائندوں نے شرکت کی۔ نور الحق قادری نے کانفرنس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو مل کر ایسی کوششوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہئے۔ ایک مثالی اسلامی معاشرے کی تشکیل اور اخلاقی تربیت کیلئے مسجد و ممبر کا کردار اہم ہے۔ او آئی سی کے رکن ممالک کے تمام وزراء مذہبی امور نے پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور خیر مقدم کرتے ہوئے آئندہ سعودی عرب میں ہونیوالے اجلاس میں لائحہ عمل پر تفصیلی بحث کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
تازہ ترین