• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے بلڈنگ قوانین سخت کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کنٹرول ایریاز اور شہر کی 13ہائوسنگ سکیموں میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کو روکنے کیلئے موجودہ بلڈنگ کنٹرول قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے موجودہ بلڈنگ کنٹرول قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہیں جن کی 21دسمبر کو ہونے والی آرڈی اے کی اتھارٹی میٹنگ میں منظوری متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول و لینڈ یوز جمشید آفتاب،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کنزہ مرتضٰی، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ شجاع علی ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آصف جنجوعہ اور ڈائریکٹر پلاننگ طاہر میوسمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، چیئرمین آرڈی اے نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ غیرقانونی تعمیرات کو جس حد تک ممکن ہو روکا جائے ، چاہے اس کیلئے سخت رولز کیوں نہ بنانے پڑیں ۔
تازہ ترین