• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی ، پوسٹل سروسز کیلئے مہنگی شرح سود کے قرضوں پر اظہارتشویش

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے اجلاس میں سیکرٹری پوسٹل سروسز کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ چیئرمین سینٹ کے علم میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے منصوبوں کیلئے مہنگی شرح سود پر قرضوں پرتشویش کا اظہار کیا۔عسکری پنشنرز،ری برینڈنگ و نئی سروسز پر لاگت اور این آئی آر سی کے ایشو پر الگ الگ بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی۔قائمہ کمیٹی اجلاس چیئرمین سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی زیرصدارت ہوا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ موبائل ایپ کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 50 ہزار ہوچکی ہے۔کمیٹی نے صارفین کی کم تعداد کے بارے میں تشویش ظاہر کی،کمیٹی کو نادرا کے ساتھ شناختی کارڈ ڈیلیوری کے حوالے سے ہونے والے انتظام کے بارے بھی بتایا گیا۔جس پر چیئرمین کمیٹی ، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں خصوصی بریفنگ کمیٹی کو دی جائے ایس اے پی ای آر پی کےبارے کمیٹی کو بتایا گیا کہ دو سال میں اس منصوبے پر 8 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔
تازہ ترین