• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز، سبزیوں کے من مانے نرخوں کی وصولی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 130/150روپے کلو،پیا ز 80روپے کلو،آلو50/60روپے کلو فروخت ہوئےجبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے علی الصبح فروٹ اور سبزی منڈ ی کا دورہ کیا ۔انہوں نے موقع پر فروٹ اور سبزی کے لئے کی جانے والی بولیوں کی نگرانی کی۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور خصوصی طور پر ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایا ں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ٹماٹر 115روپے فی کلو، نیا آلو 43روپے فی کلو، پیاز68روپے اور لیموں 43روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ریٹس کے برعکس مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جار ی کی گئی ریٹ لسٹ میں پیاز70روپے کلو،ٹماٹر106روپے کلو اور آلو43روپے کلو تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
تازہ ترین