• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکیٹ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکیٹ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نئے ارکان میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،پروفیسر نادیہ نسیم، پروفیسر عبدالناصر شاہ،ڈاکٹر ثاقب محمود،پروفیسر خواجہ صادق حسین، پروفیسر ساجد مقبول،شمس قاسم لاکھا،رعنا مسعود، پروفیسر حمیرا اکرم،پرنسپل ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر وحید الحمید شامل ہیں۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم سنڈیکیٹ کے چئیرمین ہوں گے۔ سنڈیکیٹ کے ارکان کی مدت تین سال ہو گی۔
تازہ ترین