• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور میمن اور پاکستانی تاجر رفیق میمن نے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی تعیناتی پر اُن کے اعزاز میں گزشتہ دنوں عشائیے کا اہتمام کیا۔پاکستانی کمیونٹی، بزنس اور معززین شہریوں کے علاوہ غیرملکی سفارت کار اور قونصلیٹ کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عشائیے میں قونصلیٹ کے افسران نے بھی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ ڈاکٹر منصور میمن نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقعے پران کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری امن پسند اور محنت کش لوگ ہیں ،جواپنے روزگار کے ساتھ ساتھ تہذیب اور ثقافت کو یہاں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 

سندھی تہذیب کے حوالے سے انہوں نے قونصل جنرل خالد مجید کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے اس موقعے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وژن 2030 اپنے اندرانقلابی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آئے گا، جس میں ہر ملک کی ثقافت وتہذیب کواجاگر کرنے کا موقع ملے گا، ابھی سے ہمیں پاکستان کی علاقائی ثقافت کو سامنے لانے کے لیےتیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں سعودی عرب، ترکی، تاجکستان ، جاپان، جرمنی، یونان، عمان، فلسطین، سنگاپور، ملائشیا، گھانا، صومالیہ، ایتھوپیا، سائوتھ افریقہ، اردن، ازبکستان، سعودی و پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جبکہ ریاض سے اسحاق میمن اور بزرگ تاجر غلا م محمد میمن نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل خالد مجید،رفیق میمن اور ڈاکٹر منصور میمن نے سابق پاکستانی بیوروکریٹ غلام محمد میمن کی سربراہی میں اور سفارت کاروں کے ساتھ دوستی اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے پر ہوا۔

تازہ ترین